116

نیشنل پریس کلب اور کیپیٹل ڈائیگناسٹک کے زیر اہتمام ڈائیگناسٹک سنٹر میں 50 فیصد رعائتی کارڈ کی تقسیم کی تقریب

نیشنل پریس کلب اور کیپیٹل ڈائیگناسٹک کے زیر اہتمام ڈائیگناسٹک سنٹر میں 50 فیصد رعائتی کارڈ کی تقسیم کی تقریب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) نیشنل پریس کلب اور کیپیٹل ڈائیگناسٹک کے زیر اہتمام ممبران اور ان کے اہلخانہ کو ڈائیگناسٹک سنٹر میں 50 فیصد رعائتی کارڈ کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سینیٹر سیمی ایزدی نے ممبران میں کارڈ تقسیم کئے ۔

نیشنل پریس کلب اپنے ممبران کا ڈیٹا مجھے فراہم کرے میں انصاف صحت کارڈ کیلئے بھرپور کوشش کروں گی ۔سیمی ایزدی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیمی ایزدی کا کہنا تھا کے نیشنل پریس کلب اور اہلخانہ کے لئے کیپیٹل ڈائیگناسٹک کی طرف سے 50 فیصد رعائت دینا بہت بڑی بات ہے ،نیشنل پریس کلب اپنے ممبران کا ڈیٹا مجھے فراہم کرے میں انصاف صحت کارڈ کیلئے بھرپور کوشش کروں گی ۔

حکومت ہر سطح پر پاکستانیوں کے علاج معالجہ کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ممبران اور ان کے اہل خانہ کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے

ہر ممکن اقدام کرتی ہے ، میں نیشنل پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری اور ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ندیم چوہدری کی خدمات کو سراہتا ہوں ، انہوں نے سارا سال ممبران کے صحت کے مسائل کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کی ، ہماری ٹیم آئندہ بھی ممبران کیلئے ہر موقع پر ہر قسم کی سہولیات کیلئے کوشش جاری رکھے گی ۔




کیپیٹل ڈائیگناسٹک سنٹر کے سی ای اواحمد خان نے اعلان کیا کہ نیشنل پریس کلب کے منتخب ممبران کی جانب سے جو ممبران 50 فیصد بھی فراہم نہیں کر سکتے ان کو مکمل مفت سہلیات فراہم کی جائیں گی ،




ہمارے منصوبے میں شامل ہے کہ نیشنل پریس کلب میں باقاعدہ ڈسپنسری بنائی جائے گی جس میں ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف موجود رہے گا ۔ تقریب کے اختتام پر جوائنٹ سیکرٹری ندیم چوہدری نے تمام شرکاء، سینیٹر سیمی ایزدی اور کیپیٹل ڈائیگناسٹک سنٹر کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں