84

ترنول پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات ایکسپریس نیوز کےعاصم میر صدر منتخب

ترنول پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات ایکسپریس نیوز کےعاصم میر صدر منتخب

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ترنول پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات ایکسپریس نیوز کےعاصم میر صدر منتخب ہو گئے. مبارکباد کا سلسلہ جاری.تفصیلات کے مطابق ترنول پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات مکمل ہو ہو گئے.

دلچسپ مقابلے کے بعد القلم پینل کے عاصم میر صدر جبکہ شاہین پینل کے ملک قاسم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے.اس موقع پر تمام ممبران میں جوش و خروش دیکھا گیا اور آبزرور بھی کافی تعداد میں موجود تھے.




الیکشن کمیشن کے فرائض سردار ممتاز انقلابی,وسیم الرحمان بھٹی اور چوہدری عدنان حیدر نےسرانجام دیئے.القلم پینل کے صدارتی امیدوار عاصم میر نے 17 ووٹ جبکہ مدمقابل شاہین پینل کے ڈاکٹر شوکت محمود نے 12 ووٹ حاصل کئے.

جنرل سیکرٹری ملک قاسم علی منتخب ہوئے .صحافتی تنظیموں اور علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور جلد تقریب حلف برداری کی جائے گی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں