ڈی۔آئ۔جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ضلع مانسہرہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایجوکیشن یونٹ کا افتتاح
مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ پولیس۔ڈی۔آئ۔جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ضلع مانسہرہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایجوکیشن یونٹ کا افتتاح کردیاتفصیلات کے مطابق
ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر ٹریفک پولیس مانسہرہ اور انچارج ٹریفک مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان نے اپنی مدد اپ کے تحت موبائل ایجوکیشن یونٹ سروس کا آغاز کر دیا۔
موبائل ایجوکیشن یونٹ کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا ہے۔یہ موبائل ضلع مانسہرہ کے مختلف چوراہوں اور روڈز پر روڈ یوزرز/عوام کو ٹریفک رولز ریگولیشن کےبارے میں معلومات فراہم کرے گی۔
جن میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات، موٹرسائیکل چلاتے ہوۓ ہیلمٹ کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔اسکے علاوہ یہ موبائل ضلع مانسہرہ کے مختلف سکولز ، کالجز اور یونیورسٹی میں جاۓ گی جہاں پر ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان طلباء کو ٹریفک قوانین کے حوالے سےلیکچرز دیا کریں گے۔