110

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے یوسی میرا جعفر جی تیرہ میں کالج کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے یوسی میرا جعفر جی تیرہ میں کالج کا افتتاح کر دیا

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے یوسی میرا جعفر جی تیرہ میں اکتیس کروڑ کی لاگت سے بننے والے گرلزماڈل کالج کا افتتاح کر دیا۔ کالج 16کنال پر مشتمل ہو گا۔اس موقعہ پر اسد عمر نے کہا کہ میں نے حلقہ کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر حلقے میں واضح تبدیلی نہ لا سکا تو استعفی دے دوں گا۔

آج اربوں کی لاگت سے اس حلقے میں ترقیاتی کام اس حلقے کی عوام کی بے پناہ محبت کا چھوٹا سا بدلہ ہے۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد اس خطہ میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے ہم دیہی علاقے میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیں گے

آج یوسی میرا جعفر یوسی جھنگی سیداں سمیت یوسی سرائے خربوزہ میں دو ارب کی مالیت سے 5 نئے گرلز اور بوائز ڈگری کالجز کا فنڈ جاری ہو چکا ہے اس کے علاوہ کروڑوں روپوں کی لاگت سے دیہی اور شہری علاقوں کے تمام اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا

ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد کا بچہ بچہ اسکول میں اعلی تعلیم حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دو بار حلقے کی عوام نے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا اب عوام کی احسانات اتارنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے جی الیون اور ترنول میں دو دو سو بیڈ کے ہسپتال، ترنول فلائ اوور، سو ارب کی لاگت سے غازی بروتھا سے دس کروڑگیلن یومیہ پانی کی فراہمی کا منصوبہ، کروڑوں کی لاگت سے 5 سرکاری ڈسپنسریاں، 75 کروڑ کی لاگت سے این اے 54 کے دیہی علاقوں میں گلیوں کی پختگی کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا

کہ متاثرین اسلام آباد جو دراصل مالکان اسلام آباد ہیں ان کی محبت کا قرض چکانے کا وقت آ گیا ہے بہت جلد مالکان کی مرضی کے مطابق ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور کسی بھی مالک کو پلاٹ سمیت کسی بھی حق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع مرکزی جنرل سیکرٹری وومین ونگ سینیٹر سیمی ایزدی نے کہا




کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار ہے۔ اور تحریک انصاف کی تمام تر توجہ تعلیم کے فروغ پر مبذول ہے۔ عمران خان کی ویژن کے مطابق پاکستان کی بچے بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا ۔




مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر اسد عمر اور شفقت محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا یہ سفر اسد عمر اور شفقت محمود کی قیادت میں جاری رہے گا




اور وزیر اعظم عمران خان کا ہر بچے کو پڑھانے کا خواب پورا کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری اسلام آباد جمشید مغل نے کہا کہ 85 کروڑ روپوں کی لاگت سے یوسی میرا جعفر میں گرلز اور بوائز کالج کے قیام پر اہل علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر اور شفقت محمود کے شکر گزار ہیں۔




انہوں نے کہا کہ سال 2020 کیلئےحلقہ NA-54 میں اربوں روپوں کی لاگت سے 5 ڈگری کالجز کا قیام عمران خان کی تعلیمی ایمرجینسی اور اسد عمر اور شفقت محمود کی تعلیم دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔




اس موقعہ پر کوآرڈینیٹر تعلیم برائے حلقہ NA-54 چوہدری ناصر نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ،5 سالہ دور حکومت میں اسلام آباد میں اسکولز اور کالجز کا جال بچھا دے گی۔ اور اسلام آباد میں شرح خواندگی کو 100% تک لے کر جائے گی۔




کیونکہ تعلیم کے میدان میں ترقی کر کے ہی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آخر میں یو سی میرا جعفر کے PTI صدر ملک غلام حسین نے اسد عمر ، شفقت محمود اور تمام اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔*




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں