90

ایس۔ایس۔پی انوسٹیگیشن محمد عارف جاوید کی زیر صدارت تمام تھانوں کے انوسٹیگیشن سٹاف کے ساتھ ماہانہ کرائم میٹنگ

ایس۔ایس۔پی انوسٹیگیشن محمد عارف جاوید کی زیر صدارت تمام تھانوں کے انوسٹیگیشن سٹاف کے ساتھ ماہانہ کرائم میٹنگ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) ایس۔ایس۔پی انوسٹیگیشن محمد عارف جاوید کی زیر صدارت ضلع مانسہرہ کےتمام تھانوں کے انوسٹیگیشن سٹاف کے ساتھ ماہانہ کرائم میٹنگ۔تفصیلات کے مطابق ایس۔پی انوسٹیگیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید نے ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کےانوسٹیگیشن سٹاف کے ساتھ مہانہ کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی۔ایس۔پی انویسٹیگیشن عاشق حسین ,

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بشیراحمد ڈی ایس پی شنکیاری راجہ محبوب اور ڈی ایس پی اوگی ابرار خان سمیت تمام تھانوں کے انوسٹی گیشن سٹاف نےشرکت کی۔تمام تھانہ جات کے انویسٹیگیشن سٹاف نے تفتیش سے متعلق اپنے تھانہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ایس۔پی انوسٹیگیشن مانسہرہ عارف جاوید صاحب کو پیش کی۔

میٹنگ کے دوران ایس۔پی انوسٹیگیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید نے ضلع مانسہرہ میں رونما ہونے والے مختلف واقعات اور کرائم کے علاوہ انوسٹیگیشن سٹاف کی ماہانہ کاکردگی کا جائزہ لیا۔ایس۔پی انوسٹیگیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید کا کہنا تھا کہ تفتیش کےدوران اس بات کا خاص خیال رکھا جاۓ

کہ کسی بھی فریق کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور تمام تر تفتیش میرٹ پرکی جاۓ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اپکا مقصد عوام کی خدمت ہونا چائیے۔کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں پولیس افسران کو جرائم کی روک تھام سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے سنگین مقدمات کی تفتیش کے دوران مدعیان کے ساتھ رابطہ کرکے ان کو تفتیش میں ہونے




والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی، اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن عارف جاوید نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تھانہ آنے والے سائلین کی داد رسی کو ممکن بنائیں، انہوں نے خصوصا خواتین اور معذور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

کی علاوہ ازیں شعبہ تفتیش میں اچھی کارکردگی دکھانے والےپولیس افسران کی حوصلہ افزائ بھی کیجاۓ گی۔جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ کاروائ بھی عمل میں لائ جاۓ گی۔





ایس پی انویسٹیگیشن عارف جاوید کا کہنا تھا کہ ضلع میں ہونے والے قتل ، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہی حاصل کرتے ہوۓ جرائم کی روک تھام اور کرائم کنٹرول کرنے سمیت معاشرتی برائیوں کے سدباب کے حوالے بھی خصوصی ہدایات دی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں