100

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے فلائیٹ آپریشن 18 تاریخ تک جاری رہے گا،ڈرائکٹر حج

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے فلائیٹ آپریشن 18 تاریخ تک جاری رہے گا،ڈرائکٹر حج

جدہ (نورالحسن گجر بیورو چیف)پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے فلائیٹ آپریشن 18 تاریخ تک جاری رہے گا حاجیوں کی مشکلات کی پیش نظر مکہ ،مدینہ ،اور جدہ ائر پورٹ پر پاکستان حج مشن اور قونصلیت کی جانب سے معلوماتی عمرہ زائرین کی مدد کے لیے ڈس قائم کر دئیے ہیں

قونصلر جنرل جدہ خالد مجید ۔قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور ڈرائکٹر حج ساجد اسدی نے جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پاکستان قونصلیٹ اور حج مشن کئ جانب سے مکہ ،مدینہ اور جدہ میں خصوصی کاؤنٹر قائم کر دئیے گیے ہیں اور زائرین کی ہر قسم کی مدد کی جا رہی ہے




اور اس وقت عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ پے پندرہ ہزار کے قریب پاکستانی موجود ہیں جن کو اگلے تین دن میں پاکستان بھجا جائے گا زائرئن کے مسائل حل کرنے لیے ہم نے مزید سعودی وزارت حج کے احکام اور گیگا سعودی سول ایوی کے منیجر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں اور ایک تین رکنی کمیٹی بنائی ہے




جو مزید زائرین سے متعلق ایک دوسرے کو آوارہ کرے گی کمیٹی میں ایک ممبر سعودی وزارت حج ایک سول ایوی ایشن اور ایک پاکستان قونصلیٹ کا نمائندہ شامل ہے جو روزانہ کی بنیادی پر زائرین سے متعلق معلومات فراہم کریں گئے ہماری قونصلیٹ کی جانب سے بنائی گی




کیمٹی کو سب سے زیادہ شکایات گلف ائر لائن سے متعلق اور رہائش سے متعلق تھی جو ہم نے فوری حل کروا دی ہیں باقی ایسے پاکستانی ٹور آپریٹر جن کی وجہ سے زائرین کو تکلیف ہوئی آپریٹر کے سعودی عرب میں ایجنٹ نے اپنا نمبر بند کیا ہے اور آپریٹر نے زائرین کے ساتھ تعاون نہیں کیا




انکی لسٹیں بنائی جا رہی ہیں جو ایف آئی کو بھجی جائیں گی اور انکے خلاف سخت ایکشن ہو گا میں سعودی فرما رواں شاہ سلیمان اور ولی عہد محمد بن سلیمان مشکور ہیں کے انہوں نے پاکستانی زائرین کو نکالنے میں ہماری مدد کی اور سعودی ائر لائن نے فری میں زائرین کے ٹکٹ تبدیل کر کے دئیے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں