122

بھارت مقبوضہ وادی کو معاشی بریک ڈائون کرکے کشمیریوں کی کمر توڑنے کی کوشش، الطاف احمد بٹ

بھارت مقبوضہ وادی کو معاشی بریک ڈائون کرکے کشمیریوں کی کمر توڑنے کی کوشش، الطاف احمد بٹ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )ممتاز حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو ختم کرنے کیلئے مقبوضہ وادی کو معاشی بریک ڈائون کرکے کشمیریوں کی کمر توڑنے کی کوشش کی ہے گزشتہ 7 ماہ میں 2.2 ارب ڈالر ز کی مالیت کا صرف سیب تباہ ہوچکا ہے

کشمیری حریت پسند قیادت اور عوا م نے بھارت کے یہ تمام مذموم حرنے ناکام بناتے ہوئے آزادی اور حق خودارادیت کی تحریک کو پورے عزم اور حوصلے سے جاری رکھا ہو اہے اور یہ تحریک منزل کے حصول تک ہر حال میں جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے

انٹرویو میںکیا ۔الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بھارتی انتہاپسند وزیراعظم مودی نے5 اگست کو 370 اور 35 اے کا خاتمہ کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی ہے جسے کشمیر ی عوام نے استقامت اور جرات کے ساتھ کھڑے رہ کر ناکام بناد یا ہے

7 ماہ سے مقبوضہ کشمیر لاک ڈائون ہے جس سے کشمیر کی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے ۔بچوں کی تعلیم کے راستے بند کردیئے گئے ہیں بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کی معیشت تباہ کرنے ان کی کمر توڑ کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتا ہے بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے

چونکہ کشمیری بچے تعلیم کے میدان میں بھارت کی تمام ریاستوں سے آگے ہیں ۔الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے 3.4.5 اگست کو اپنی قابض افواج میں ایک لاکھ 80 ہزار کا مزید اضافہ کیا ہے پہلے سے 8 لاکھ سے زائد قابض فوج موجود تھی ،مزید اضافہ کرکے کشمیر کو عملا جیل اور قید خانے میں تبدیل کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ بھارت نے تحریک کو دبانے کیلئے ظلم وجبر کے تمام ہتھکنڈے آزمائے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا انہوں نے کہا کہ بھارت نے جب سے مقبوضہ کشمیر کو لاک ڈائون کیا کشمیری عوام چیخ وپکار کررہے تھے لیکن دنیا نے کوئی خبر نہیں لی پھر مودی کے انتہاپسند انہ اقدامات کے نتیجے میں بھارت کے اندر فسادات نے جنم لیا ، بھارت میں آباد اقلیتوں کے حقوق سلب کیے گئے

انتہا پسند ہندوائوں نے مساجد کو نذر آتش کیا ۔مسلمانوں کا قتل عام کیا ان کی املاک جلادی تو دنیا کو خبر ہوئی کہ مودی کی حکومت ایک انتہا پسند حکومت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بارے میں مختلف خود ساختہ جو لطیفے مشہور تھے ۔کشمیری قوم نے گزشتہ 25 سالوں میں اپنی تاریخ ساز جدوجہد عظیم قربانیوں اور شہادتوں سے ثابت کیا کہ کشمیر ی ایک بہادر جراتمند اور دلیر قو م ہے

جنہوں نے نہتے ہوکر 8 لاکھ سے زائد قابض افواج کا مقابلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر ی بھارت کے آئین کو ہی تسلیم نہیں کرتے اور اب جو مود ی نے 370 اور 35 اے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے




ہم اس کو بھی مسترد کرتے ہیں ہماری جدوجہد جاری ہے ۔اقوام عالم کشمیریوں کو ان کاپیدائشی حق حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے انسانی حقوق کے علمبردار ادارے اور تنظیمیں مقبوضہ جموں کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کیلئے کردار ادا کریں




انشاء اللہ کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے بھارت کو کشمیر سے رسواہو کر نکلنا ہوگا ،الطاف احمد بٹ نے گرفتار اور نظر بند حریت رہنما ئوں سید علی گیلانی ،




میر واعظ ، عمر فاروق،شبیر احمد شاہ، ظفر اکبر بٹ ، مصرت عالم بٹ،نعیم احمد خان ، آسیہ اندرابی اور یاسین ملک سمیت تمام محبوسین کی استقامت اور ہمت کو خراج تحسین اور شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں