قصورچھوٹا تھانیدار لوگوں کیلئے وبال جان بن گیا
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قصورچھوٹا تھانیدار لوگوں کیلئے وبال جان بن گیا لوگوں کی کھال اتارنے میں مصروف وردی کی آڑمیں جلاد بن گیا لوگ سراپا احتجا ج انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواح روشن بھیلامیں نیا بننے والا تھانہ کے کرپٹ اے ایس آئی ارشد کی وجہ سے وبال جان بن گیا ہے
لوگوں کو انصاف کی بجائے بلیک میلنگ کے ذریعے مزید پریشان کر کے رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہے ظالم اور مظلوم دونوںکی کھال اتار کر راتوں رات امیر ہونے کا خواب پورا کیا جارہا ہے جس کو کا سارا بوجھ لوگوں پر ہے اور اس کرپٹ اے ایس آئی کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں
یہاں تک کے اپنے نمبر 03004740938سے ڈریکٹ کال کر کے لوگوں کو ڈرایادھمکا یا جاتا ہے اور تھانے میں آنے کے بعد کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی اپنائی جاتی ہے جس کے باعث منشیات سمیت دیگر جرائم میں اضافہ ہو گیا ہے
اور لوگوں کا جان مال محفوظ نہیں ہے عوامی حلقوں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت دیگراعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ افسر کو تھانے سے ہٹایاجائے اور غیر آئینی اعمال پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے