136

ریجن بھر کے تھانہ جات حوالات میں ملزمان کو قریبی ہسپتال ڈاکٹرسے بنیادی سکریننگ کروائی جائے، عمران احمر

ریجن بھر کے تھانہ جات حوالات میں ملزمان کو قریبی ہسپتال ڈاکٹرسے بنیادی سکریننگ کروائی جائے، عمران احمر

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی ریجن بھر میں”کرونا سے بچاو ” احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری۔





آر پی او عمران احمرنےہدایت کی کہ ریجن بھر کے تھانہ جات حوالات میں پابند سالاسل کرنے سے پہلے تمام ملزمان کو قریبی ہسپتال /ڈاکٹرسے بنیادی سکریننگ کروائی جائے اور تمام دفاتر ،پولیس اسٹیشنزاور پولیس لائینز کے انٹری پوائنٹ پر پانی ،صابن اور ٹشو پیپر کی فراہمی کو یقننی بنایا جائے۔




آرپی او عمران احمر نےمزیدکہاسائلین کے لیے خصوصی جگہ منتخب کریں اور ملاقاتیوں سے فاصلہ کم از کم چھ فٹ لازمی رکھیں انہوں نےکہا کھلی کچہری معمول کے مطابق کھلی فضاء میں منعقد کی جائیں اور سائلین سے درخواستیں وصولی کیلئے دستانوں کا استعمال لازمی کیا جائے پولیس کی گاڑیوں میں سنیٹائزر اور ٹشو پیپر ہروقت موجود ہونے چاہیے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں