102

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں، ترجمان ن لیگ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں، ترجمان ن لیگ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی آج رات وطن واپسی کا امکان ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج رات پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے جیو سے گفتفو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں پاکستانی عوام مشکل میں ہیں اسے دیکھتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیاہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف کا آپریشن اگلے ہفتے ہونا ہے، شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، نواز شریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی ہےکہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وطن پہنچیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ان کی ہارٹ سرجری کیلئے نہ رکیں۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے وہ ڈینگی سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی کے تحت عوام کی مدد کریں گے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے ان کے ہمراہ 19 نومبر کو لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

نوازشریف کیس میں کب کیا ہوا؟

  • 21 اور 22 اکتوبر کی درمیانی شب نواز شریف کی طبعیت خراب ہوئی اور اسپتال منتقل کیاگیا
  • 25 اکتوبر، چوہدری شوگر ملز کیس میں طبی بنیاد پر نواز شریف کی ضمانت منظور ہوئی
  • 26 اکتوبر، العزيزيہ ریفرنس میں انسانی بنیادوں پر نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور ہوئی
  • 26 اکتوبر، نواز شریف کو ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے تصدیق کی



  • 29 اکتوبر، العزيزيہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر نوازشریف کی 2 ماہ کے لیے سزا معطل کردی گئی
  • نوازشریف سروسزاسپتال سے ڈسچارج ہوئے، جاتی امرا میں آئی سی یوبناکرمنتقل کیا گیا



  • 8 نومبر، شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی
  • 12 نومبر، وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت دی
  • 14 نومبر، ن لیگ نے انڈيمنٹی بانڈ کی شرط لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی



  • 16 نومبر، لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
  • 19 نومبر، نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں