75

نیلم خواجہ سیری میں ثمر سراج اور اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کا آمنا سامنا

نیلم خواجہ سیری میں ثمر سراج اور اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کا آمنا سامنا

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری کے دورہ نیلم کے دوران خواجہ سیری کے مقام پر منقعدہ تقریب میں ثمر سراج چوہدری نے اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کو نیلم کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیلم اس وقت مسائل کا گڑھ بن چکا ہے

عوام آپ کے چار سالہ دور اقتدار میں کوئی قابل قدر منصوبہ نہیں دیکھ سکے سڑکیں سکول کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں جنگلات کی فروخت جڑی بوٹیاں نیلام کی جارہی ہیں خطرناک نالوں پر پل نہیں حادثات میں اضاضہ ہورہا ہے

اور قیمتی جانوں کے ضیائع ہورہے ہیں انڈین آرمی کی بربرریت سے آج تک عوام علاقہ جانی و مالی نقصانات سے دو چار ہیں مگر حکومت اور نیلم کے حکمرانوں نے عوامی مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی اور الیکشن کے قریب آتے ہی ہھر حکمران دوبارہ عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے اب نیلم کے دورے کررہے ہیں




ثمر سراج نے کہا کہ انڈین آرمی کی گولہ باری اور فائرنگ کے دوران یہ حکمران مظفرآباد اور اسلام آباد روپوش ہوجاتے ہیں اور جب فائرنگ یا گولہ باری نا ہو تو اس دوران یہ حکمران نیلم کی عوام کو سبز باغ دیکھانے آجاتے ہیں ثمر سراج نے کہا کہ نیلم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے مگر جو حکمران نیلم کے وسائل لوٹنتے رہے




ان حکمرانوں کو نیلم کی عوام اب پہچان چکی ہے میرے سیاست میں آنے کا فیصلہ نیلم ویلی کی عوام کرئے گی اور انشاء اللہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کروں گا انہوں نے کہا کہ میرے فلاحی کاموں پر تنقد کرنے والے میری بڑھتی ہوئی




مقبولیت سے یہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور اب ان حکمرانوں کا پیچھیا عوام کے ساتھ مل کر کریں گے اور نیلم کے وسائل لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کہا جائے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں