58

تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کی تحصیل کوٹھ ہتھیال میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

محکمہ صحت نے پورے علاقے کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹس آنے تک مشتبہ افراد کومسجد میں ہی رکھا جائے گا۔

بارہ کہو کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوٹھ ہتھیال میں تبلیغی جماعت 13 لوگوں پر مشتمل تھی جن میں تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔




ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تمام اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں میں محدود کرلیں۔

کوٹھ ہتھیال کے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت سے منسلک تمام افراد کو لے جانا چاہیے تاکہ علاقے میں دیگر رہائشیوں کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

کوٹ ہتھیال کے خارجی و داخلی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں