105

ہزارہ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ یجن

ہزارہ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ یجن

ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ یجن نے کرونا وائرس کے حوالے سے ہزارہ کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سمیت ہمارا ملک پاکستان بھی اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ حکومت نے اس کو کنٹرول کرنے کیلئے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

جس کے پیش نظر ہزارہ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کروانے کیلئے ہزارہ پولیس نے اپنا سیکیورٹی پلان مرتب دیتے ہوئے اپنی چھ ہزار سے زائد پولیس فورس ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں انٹر، انٹرا ڈسٹرکٹ پوائنٹ، قرنطینہ سنٹروں، آئی سولیشن سنٹروں،

ہسپتالوں اور دیگر اہم مقامات پر تعینات کردی گئی ہے۔ہزارہ کے تمام اضلاع میں اندرون وبیرون پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور بازاروں، شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات کومکمل طور پر بند کروادیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ہزارہ بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران ہزارہ کے تمام اضلاع میں مختلف نوعیت کے 37مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد پولیس لائن میں ریجنل کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے




جو 24گھنٹے تمام اداروں سے رابطہ میں رہے گا اور تمام تر اقدامات کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ کی عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کرونا وائرس کیخلاف جاری




اس جنگ میں ہزارہ پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے گھروں میں محدود رہیں اپکا گھر ہی آپ کیلئے محفوظ جگہ ہے۔ اپ اپنی پولیس کیساتھ تعاون کریں یہ ہی ہم سب کیلئے بہتر ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں