79

مانسہرہ عوام کوکورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئیے مختلف دوکانوں اور سٹوروں کے سامنے مارکنگ کر دی

مانسہرہ عوام کوکورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئیے مختلف دوکانوں اور سٹوروں کے سامنے مارکنگ کر دی

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر مانسہرہ پولیس کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس افسران و جوانوں اور ٹریفک سٹاف نے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع مانسہرہ کی عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئیے دکانوں اور سٹوروں کے سامنے لوگوں میں فاصلہ رکھنے کے لئیے مارکنگ کر دی۔
تفصیلات کے




مطابق ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کی خصوصی ہدایات پر ضلع مانسہرہ میں عوام کوکورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئیے مختلف دوکانوں اور سٹوروں کے سامنے مارکنگ کر دی گئ ہے.تاکہ خریداری کرتے وقت عوام کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایا جاۓ۔۔





علاوہ ازیں تمام دوکانداروں کو بھی ہدایت کی گئ ہے کہ وہ اپنی دوکانوں کے سامنے مارکنگ کریں اور عوام کے درمیان 4 فٹ کے فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ دوکانوں کے سامنے زیادہ رش جمع نہ ہوسکے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں