133

ٹیکسلا دنیا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کوشاں محکمہ زکوٰۃ کے اعلیٰ حکام کی بے حسی

ٹیکسلا دنیا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کوشاں محکمہ زکوٰۃ کے اعلیٰ حکام کی بے حسی

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ٹیکسلا دنیا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کوشاں محکمہ زکوٰۃ کے اعلیٰ حکام کی بے حسی پنجاب بھر سے دو ہزار کے قریب کنٹریکٹ ملازمین کو فیلڈ ڈیوٹی پر لگا دیا 600روپے سے بھی کم اجرت پر روزانہ کام کرنے والے محکمہ زکوٰ ۃ کے کنٹریکٹ ملازمین کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثما ن بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ زکوٰۃ پنجاب میں دو ہزار کے قریب کنٹریکٹ ملازمین انتہائی کم تنخواہ اور بغیر دیگر مراعات کے عرصہ دراز سے مختلف حکومتوں اور چند افسران کے استحصال کا شکار بنے ہوئے ہیں کافی تگ و دو کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کی فریاد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،




وزیر زکوٰۃ شوکت لالیکا سمیت چند مہربان افسران نے سُنی تووزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایک سال قبل محکمہ زکوٰۃ کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم جاری کر دیا تاہم اس بار بھی مختلف ذمہ داروں نے کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن میں روڑے اٹکا دیے بے بس ملازمین کے ہوش اُس وقت اُڑ گئے




جب محکمہ زکوٰۃ کے حکام نے لاک ڈاؤن اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی صورت میں بھی ان ملازمین کو فیلڈ میں کام کرنے اور ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم جاری کر دیا یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین فوٹوسٹیٹ ودیگر سٹیشنری کے اخراجات بھی اپنی جیب سے کرتے ہیں




محکمہ زکوٰۃ پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر مستقل کیا جائے اورکرونا وائرس کے خطرے کے پیش ِنظر موجودہ لاک ڈاؤن،ٹرانسپورٹ بند ہونے کی صورت میں فیلڈ کا کام فی الفور ملتوی کیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں