121

عامر مغل دوبارہ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مقرر

عامر مغل دوبارہ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مقرر

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) عامر مغل دوبارہ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مقرر.سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے 7 مرکزی ڈپٹی اطلاعات کا تقرر کر دیا۔پارٹی پالیسی کے مطابق 4 ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کا تقرر چاروں صوبوں سے اور ایک ایک کا تقرر اسلام آباد ،

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے کیا گیااسلام آباد سے سینئر رہنما اور سابقہ ریجنل صدر عامر مغل کو دوبارہ سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا اور ساتھ میں ان کی پارٹی خدمات کو بھی سراہتے جواد احمد کا کہنا ہے

کہ عامر مغل کا صدر تحریک انصاف کی حیثیت سے 2013 سے اب تک تمام الیکشنز میں تحریک انصاف کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے اس کے علاوہ میڈیا کے ساتھ ان تعلقات اور پارٹی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

عامر مغل کو میڈیا کے ساتھ خصوصی کوآرڈینیشن اور *پبلک ایڈمنسٹریشن*کے ساتھ رابطے کی خصوصی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہےپنجاب سے ڈاکٹر نبیل افتخار چوہدری، سندھ سے ہانس مسرور بادوی،




خیبر پختونخواہ سے زاہد خان محمود اور بلوچستان سے داود خان کو مرکزی ڈپٹی اطلاعات مقرر کیا گیا۔ آزاد کشمیر سے فواد اسلم اور GB سے غلام باقر تلہان کو مرکزی ڈپٹی اطلاعات مقرر کیا گیا۔




اس موقعہ پر سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کا کہنا تھا کہ تمام مرکزی ڈپٹی اطلاعات پارٹی کا پیغام نہ صرف ملک کے طول و عرض تک پہنچائیں گے بلکہ اس مشکل ملکی صورتحال میں حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کی ہر ممکن مدد بھی کریں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں