87

سیاسی و سماجی شخصیات و دیگر افراد اسسٹنٹ کمشنر کی منظوری کے بغیر کسی جگہ راشن و دیگر آشیاء لوگوں میں تقسیم نہیں کر سکتے

سیاسی و سماجی شخصیات و دیگر افراد اسسٹنٹ کمشنر کی منظوری کے بغیر کسی جگہ راشن و دیگر آشیاء لوگوں میں تقسیم نہیں کر سکتے

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد نے ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی تاجر۔ شخص این۔جی اوز۔ رفاعی ادارہ سیاسی و سماجی شخصیات و دیگر افراد اسسٹنٹ کمشنر کی منظوری کے بغیر کسی جگہ راشن و دیگر آشیاء لوگوں میں تقسیم نہیں کر سکتے۔ کیونکہ مشاہدہ میں ایا ہے

کہ کئی جگہوں پر کررونا حفاظتی اقدامات کو یکسر بالائے طاق رکھ کر راشن وغیرہ تقسیم ہو رہا ہے جو حکومتی حفاظتی اقدامات کی سرا سر خلاف ورزی ہے مراسلے میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق فوری کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں