کورونا وائرس کےخلاف جاری مہم میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی مشکلات بڑھ گئیں
ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)کورونا وائرس کےخلاف جاری مہم میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی مشکلات بڑھ گئیں.پولیس افسران اور اہلکاروں نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے
اپنی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں ہوٹلزبند ہونے کی وجہ سےھمارے جوانوں کو کھانے کے مسائل درپیش ہیں ہم ماسک اور دوسری سہولیات کے بغیر کام کر لیں گے
لیکن کھانے کے بغیر تھوڑا مشکل ہو جائے گا اور ہمارے محکمانہ وسائل اتنے بھی کم نہیں ہیں کہ اپنے جوانوں کو کھانا نہ پہنچا سکیں خدارا ہماری تنخواہوں سے ہر ماہ کٹنے والا ہمارا ویلفیئر فنڈ ھی ہمارے اوپر استعمال کر دیں ھمیں کسی خصوصی گرانٹ یا عطیات کی بھی ضرورت نہیں.
ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کا کہنا تھا کہ کیا اس سے بھی سخت وقت کا انتظار ہے ھے ہمارے افسران کو جب آپ ہماری ویلفیئر کریں گے پولیس کا ویلفیئر فنڈ اربوں میں ہے مگر وہ ھمارے اوپر خرچ نہیں کیا جاتا.ھم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا پیسہ ہم پہ خرچ کرنے کا ایک حکم نامہ جاری کیا جائے.