تحریک لبیک پاکستان مشکل کی گھڑی میں مستحق افراد کے ساتھ کھڑی ہے،ملک امجد ہارونی
ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان مشکل کی گھڑی میں مستحق افراد کے ساتھ کھڑی ہے.ملک امجد ہارونیمستحق افراد میں مختلف یوسیسز میں راشن تقسیم اسلام ہمیں اخوت اور بھائی چارے کادرس دیتا ہے۔مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کر کے اللہ تعالی کو راضی کیا جاسکتاہے۔
ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان حلقہ این اے 54کے ناظم اعلی ملک امجد ہارونی نے پھلگراں۔پنڈبھیگوال اور بہارہ کہو میں مستحق اور بےروزگار لوگوں میں اشیا۶ خوردونوش اور حفاظتی ماسک کی تقسيم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو۶ے کہا ان کا کہنا تھا
کہ اگلے مرحلے میں انشا۶اللہ جھنگی سیداں شاہ اللہ دتہ اور ڑھوک عباسی میں بےروزگار لوگوں میں راشن تقسيم کریں گے اس موقع پر امجد ہارونی نے مزید کہا کہ قوم پر اس وقت مشکل گھڑی اور امتحان ہے اس وقت پارٹی سیاست سے بالا تر ہو کر مخیر حضرات کوعوام کی خدمت کرنی چاہیے اور استغفار کے ذریعے اللہ تعالی کو راضی کرنا چاہیے