111

ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408اور اموات 11 ہو گئیں ڈاکٹر ظفر مرزا

ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408اور اموات 11 ہو گئیں ڈاکٹر ظفر مرزا

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408اور اموات 11 ہو گئیں ڈاکٹر ظفر مرزاپنجاب میں 490، سندھ 457، کے پی میں 180 کرونا کے مریض زیر علاج ہیںبلوچستان میں 133، گلگت بلتستان 107، اسلام آباد 39، آزاد کشمیر میں 2 کرونا وائرس کے مریض ہیں،

مختلف اسپتالوں میں اس وقت 725 کرونا مریض داخل ہیںملک میں کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 25 ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 173 نئے کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔پاکستان میں اس وقت 7 ہزار سے زائد لوگ مختلف قرنطینہ میں موجود ہیں، قرنطینہ میں موجود 3 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیںایڈوائزری جاری کرچکے ہیں ملک میں کونسا کرونا ٹیسٹ مستند ہے،




بتاچکے ہیں کہ کن علامات کی صورت میں کرونا ٹیسٹ کرانا چاہئے۔ 8 رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد آج اسلام آباد پہنچ گیا ہے، چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی بھرپور مدد کررہا ہے، چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔چینی ڈاکٹرز کو کل قومی ادارہ صحت میں بریفنگ دی جائے گی، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کررہے ہیں,




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں