176

انسانی ہمدردی ہو تو ایسے شاہ اللہ دتہ کا درزی بازی لے گیا

انسانی ہمدردی ہو تو ایسے شاہ اللہ دتہ کا درزی بازی لے گیا

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)انسانی ہمدردی ہو تو ایسے شاہ اللہ دتہ کا درزی بازی لے گیا.اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ماسک عوام میں فری تقسیم شاہ اللہ دتہ (موہڑہ)اسلام آباد کے نوجوان ٹیلر ماسٹر محمد کامران اور انکا بھائی حمزہ انسانی ہمدردی کے تحت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے ہاتھوں سے سلائی مشین پرماسک تیار کرکے عوام کو مفت سہولت فراہم کررہے ہیں

.ذرائع کے مطابق اب تک وہ سیکڑوں ماسک تیار کر چکے ہیں اور فری شاہ اللہ دتہ کے عوام میں تقسیم کر رہے ہیں.کامران کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اور وہ ٹیلر کا کام کر کے خاندان کی روزی روٹی کماتا ہے مگر ملک میں پھیلنے والی موذی اور جان لیوا وبا کو شکست دینے کے لئے انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کر دی.





علاقہ کے عوام اور کامران کے خاندان نے اسکی اس کاوش کو بہت سراہا ہے. اگر ایسے ہی معاشرے کا ہر فرد انسانی ہمدردی کی مثالیں پیش کرے تو معاشرے میں مسائل کم ہو جائیں. کامران اور حمزہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام صرف اور صرف اللہ تعالی کی رضامندی کیلئے کر رہے ہیں نہ کہ کسی دکھلاوے کیلئے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں