100

پاکستان میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ ثمر سراج چوہدری

پاکستان میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری موجودہ صورت حال میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں کچھ حالات بہتر ہوتے ہی انشاء اللہ تمام افراد گھروں کو جائیں گے چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری کہا ہے

کہ موجودہ حالات اور لاک ڈاون کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں آزاد کشمیر بھر کے ہزاروں مشکلات کا شکار ہیں انکی مشکلات کا باخوبی علم ہے اور انکی وآپسی کے لیے ہم اداروں سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں انہوں نے کہا کہ
پاکستان میں مقیم تمام کشمیری بھائیوں سے التماس ہے۔موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا بہت خیال رکھیں۔یقینی طور پر اس وقت جس مشکلات کا آپ مقابلہ کر رہے ہیں۔اس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے۔

مگر یہ تمام کی تمام چیزیں اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ہیں۔میں اور میری پوری ٹیم اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے۔ کہ ہر طریقے سے مشکل کی اس گھڑی میں آپ بھائیوں کے کام آ سکیں۔میں تمام متعلقہ اداروں سے بھی بات کر چکا ہوں۔کہ جیسے ہی حالات تھوڑے بہتر ہوتے ہیں




آپ تمام حضرات کو اپنے گھروں تک پہچانے کی کوشش کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری قوم کرونا وباء کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے اور احتیاط اور یکجہتی سے پوری قوم انشاء اللہ اس مرض کو شکست دے گی اس وقت ہم سب پر یہ بہت بڑی اللہ کی طرف سے آزمائش ہے




جس کا مقابلہ ہم نے جرآت اور بہادری اور احتیاط سے کرنا ہے ثمر سراج نے کہا کہ میں ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ جو رضاکارانہ طور پر ثمر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔اور انشاءاللہ ثمر فاؤنڈیشن کی پلیٹ فارم سے خدمت کا یہ سلسلہ اس طریقے سے جاری و ساری رکھیں گے۔اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں