88

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پرسابقہ کونسلر سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پرسابقہ کونسلر سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قصور پولیس تھانہ اے ڈویژن نےلاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پرسابقہ کونسلر سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سابقہ کونسلر ساتھیوں کے ہمراہ خواتین سے شناختی کارڈ جمع کررھا تھا۔شیر علی کھوکھر اپنے ساتھیوں کے ھمراہ اپنے ڈیرہ پر صوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ امداد کے لئے شناختی جمع کررھا تھا جبکہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ھے کسی بھی ڈیرہ میں کسی بھی آدمی کو اکٹھا کرنے پر پابندی ھے۔




پولیس تھانہ اے ڈویژن نے عوامی شکایت پر ایس ایچ او اے ڈویژن وحید عارف نے سابق کونسلر سمیت چودہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کونسلر سمیت چار افراد کو حوالات میں بند کر دیاھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں