وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے
کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔سعید غنی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور ان کے آج ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔سعیدغنی کا کہنا ہے کہ ان کی کوش ہوگی کہ وہ اپنی ذمہ دارایاں بہتر طور پر انجام دے سکیں۔
الحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ دس روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی ۔ انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔ pic.twitter.com/kie4nzD7x3
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) March 30, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ ‘میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ 10 روز میں میرے لیے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی’۔
خیال رہے کہ 23 مار چ کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اس کے بعد سے وہ گھر پر ہی آئسولیشن پر تھے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ متحرک ہیں اور ان کی ٹیم میں سعید غنی بھی بہت زیادہ فعال رہے ہیں اور تقریباً ہر اجلاس میں موجود رہے ہیں