133

کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اس کوسنجیدگی سے لیاجائے، خالد خان سماجی رہنما

کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اس کوسنجیدگی سے لیاجائے، خالد خان سماجی رہنما

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اس کوسنجیدگی سے لیاجائے سماجی رہنما خالد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں تیز بھاگتی ہوئی زندگی کورونا وائرس کی وجہ سے رک گئی ہے۔ ہمیں گھر رہ کر اللہ کی یاد کا بہترین موقع ملا ہے

لہٰذا مرد و خواتین گھروں میں رہ کر نماز کا اہتمام کریں۔گھروں میں رہنا ہم سب کے لیے بہتر ہے ،کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اس کوسنجیدگی سے لیاجائے، ملک میں ایمرجنسی سے  بھی برے حالات پیداہوسکتے ہیں

اس لیے عوام کو چاہیے کہ اس کو سنجیدہ لیں اور گھروں میں رہیں انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کا وقت ہے سب کو ایک دوسرے سے محبت کرکے آگے بڑھنا چاہیے، مشکل حالات میں غریبوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ پاکستان میں کورونا کی وبا پھیلنے سے متوسط اورغریب طبقے کا گزر بسر مشکل ہو گیا ہے۔




زندگی کا پہیہ جام ہونے سے دہاڑی داروں کا روزی کمانا محال ہو گیا ہے۔ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہیں ہم غریب اور نادار طبقے کا سہارہ بنیں گے گھریلوراشن کا بندوبست کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ہے




ہم اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہیں کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے مشکل کی اس گھڑی میں ہم غریبوں کیساتھ ہیں اور ہر ممکن کوشش کر کے گھروں میں اناج راشن پہنچائیں گے دعا ہے اللہ پاک اس ملک پاکستان اور اس میں رہنے والوں کو جلد مشکلات سے نجات دلائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں