کوروناوائرس نے انسانوں کو مارا ، عالمی معیشت کو تباہ کیا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو ناکام بنایا ہے ، محمدشریف مہر
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قصورکوروناوائرس نے انسانوں کو مارا ، عالمی معیشت کو تباہ کیا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو ناکام بنایا ہے حکومت سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں کو وینٹی لیٹرز کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے سستے ماسک ،سینی ٹائزر اور صابن کا کھلا انتظام کرے ،
ڈیلی ویجر،مزدوروں ،گھروں میں کام کرنے والے مردوں اور عورتوں کیلئے امدادی اور خوراک کے اعلان کردہ پیکیج پر عملدرآمد کروائے لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاءختم ہورہی ہیںستر لاکھ سے زیادہ مزدور گھروں میں فارغ بیٹھے ہیںاللہ نے جن لوگوں کو طاقت دی ہے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو کم کرنے اور دکھوں کو بانٹنے کیلئے میدان میں آئے
ان خیالات کا اظہار صدرپریس کلب قصور حاجی محمدشریف مہر نے صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کورونا امتحان اور آزمائش ہے جب بھی انسان نے اللہ کی حدود کو توڑا ہے
اسے اللہ کے غضب کا سامنا کرنا پڑا ہے ہماری حکومتوں اور عالم اسلام کو توبہ و استغفار کا راستہ اختیار کرنا چاہئے اور ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے سچے دل سے توبہ کرنی چاہئے
نمرود کو اللہ تعالیٰ نے معمولی مچھر سے نشان عبرت بنا دیا تھا ،آج کے نمرودوں اور فرعونوں کا غرور اور تکبر اللہ تعالیٰ نے مچھر سے بھی حقیر ایک معمولی جرثومے کے ذریعے خاک میں ملا دیا ہے۔