وفاقی پولیس کے جوانوں کے لئے بائیو لیب کی جانب سے سینیٹائزر کا تحفہ
اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر )وفاقی پولیس کے جوانوں کے لئے بائیو لیب کی جانب سے سینیٹائزر کا تحفہ.۔ آئی جی عامر ذو الفقار نے اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز میں 5 ہزار سینیٹائزرز کی بوتلز تقسیم کیں
۔اس موقع پر بائیو لیب کے ڈائریکٹر عثمان شوکت کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا کے لئے آئی جی اسلام آباد کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں. اسلام آباد پولیس عالمی وبا کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے. پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا. آئی جی اسلام آباد نے کہا
کہ افسران و جوانوں کی صحت کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کا مورال بلند ہے۔مشکل وقت میں اسلام آباد پولیس شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔