141

وزیر اعلی سندھ مراد شاہ اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی تبلیغی جماعت کے خلاف بیان بازی افسوسناک ، عامر مغل

وزیر اعلی سندھ مراد شاہ اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی تبلیغی جماعت کے خلاف بیان بازی افسوسناک ، عامر مغل

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل نے کہا ہے وزیر اعلی سندھ مراد شاہ اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی تبلیغی جماعت کے خلاف بیان بازی افسوسناک ہے۔ وزیر اعلی سندھ فوری طور پر پولیس اور انتظامیہ کو احکامات جاری کریں کہ تبلیغی جماعتیں اس وقت جہاں کہیں بھی بسلسلہ تبلیغ موجود ہیں ان کو عزت احترام کے ساتھ اہنے مراکز میں قرنطینہ کر دیں۔

تبلیغی جماعت دنیا بھر میں امن کی داعی اور اسلام کی سفیر ہے۔ اس کے ممبران اہنے ذاتی خرچے پر بے لوث پوری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں اور اسلام کا ایک مثبت چہرہ پیش کرتے ہیں۔ وزرائے اعلی پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کو بھی چاہئے کہ کرونا کی آڑ میں اگر کسی سرکاری افسر نے کسی تبلیغی جماعت کے ساتھ کوئ زیادتی کی ہے تو فی الفوراس کی انکوائری کروا کر بھرپور ایکشن لیا جائے

بالخصوص زکریا مسجد راولپنڈی میں اگر کسی حکومتی افسر نے تبلیغی جماعت کے ممبران سے کوئ زیادتی کی ہے تو اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔اور جن افراد کو اٹھا کر تھانوں میں بند کیا گیا ہے ان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ دریں اثناء عامر مغل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی ” کرونا ریلیف ٹائیگر فورس ” پرتنقید بلاجواز ہے۔




خدانخواستہ حالات حد سے زیادہ سنگین ہونے کی صورت میں یہی ٹائگرز مریم صفدر، شہباز شریف اور مریم اورنگزیب کے گھروں میں راشن اور دیگر اشیائے زندگی بلا معاوضہ پہنچائیں گے۔ ایک طرف وزیر اعظم پاکستان اس نازک وقت میں انتہائ نازک حالات کیلئے لاکھوں پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل “




ٹائیگر فورس ” بنا رہے ہیں اور دوسری طرف ن لیگ اس موقعہ پر بھی ثابت کر رہی ہے کہ اس نے کرونا پر کوئ مثبت تجاویز پیش کرنے کی بجائے صرف تنقید برائے تنقید ہی کرنی ہے*




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں