153

لاک ڈاون کی آرڑ میں مقبوضہ جموں کشمیر ڈومِسائل قانون تبدیل کردیا گیا ، رہنما الطاف احمد

لاک ڈاون کی آرڑ میں مقبوضہ جموں کشمیر ڈومِسائل قانون تبدیل کردیا گیا ، رہنما الطاف احمد

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما الطاف احمد نے کہا کہ لاک ڈاون کی آرڑ میں مقبوضہ جموں کشمیر ڈومِسائل قانون تبدیل کردیا گیا ہے- حریت پسند عوام اسکو نہی مانتے- آزادی پسند تناسب کو نئے ڈومیسائل قانون کے زریعے تبدیل کرنے ک ی سازش ہے،الطاف احمد بٹ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اس بھارتی ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیں-انہوں نے کہا کہ
حکومت پاکستان اقوام عالم کو بتادیں کہ یہ کشمیر کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے-
آج اگر ھم خاموش رہے تو بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہضم کرلیگا-کشمیری عوام کورونا سے لڑھ رہی ہے جبکہ بھارتی حکمران کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہے-الطاف احمد بٹ نے کہا




کہ حکومت پاکستان مسلۂ کشمیر کے فریق کی حیثیت سے بھارت کے اس متنازعہ اور جبری ڈومیسائل فارمولہ کے خلاف دُنیاں میں تحریک چلائیں اس ڈومیسائل قانون کے زریعے مقبوضہ کشمیر کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ھوگا- پاکستان کا وزارت خارجہ اسکے خلاف تحریک شروع کریں




اس نئے ڈومیسائل قانون کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر خون خرابہ ھوگا-عالمی ادارے فوری نوٹس لیکر بھارت کی اس ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیں-الطاف احمد بٹ نے سوال اٹھایا کہ نریندر مودی نے ۵ اگست سے آج تک قرار دادوں کی دھجیاں اڈادی مگر اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی ادارے بھارت کو روکنے میں ناکام کیوں ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں