101

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا تھانہ کاغان کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا تھانہ کاغان کا دورہ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا تھانہ کاغان کا دورہ ناکہ بندیوں اور چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ انکو کرؤنا وائرس سے بچاؤ کے لئیے حفاظتی تدابیروں سے بھی آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کاکہنا تھا

کے مانسہرہ پولیس کے اہلکاروں کو کورونا سے بچانے کیلئے باقاعدہ لائحہ عمل اپنایا جارہا ہے. داخلی و خارجی راستوں ، ناکہ بندیوں ، چیک پوسٹوں اور کورونا وائرس کے شکار مریضوں کیلئے قائم قرنطینہ سنٹروں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو وائرس سے بچاؤکے لئیے خصوصی پروٹیکشن سوٹ فراہم کئے گئے ہیں.




مخصوص حفاظتی سوٹ حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کئیے گئے ہیں۔ سوٹ سر, پاؤں, ہاتھوں سمیت پورے جسم کو وائرس سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں