210

مولانا محمد الیاس قادری عطاری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی بلڈ کیمپ لگایا گیا

مولانا محمد الیاس قادری عطاری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی بلڈ کیمپ لگایا گیا

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی )دعوت اسلامی اور ریجنل بلڈ سنٹر کے اشتراک سے شاہدرہ کے علاقہ میں خون کی کمی کے جیسی موذی مرض کے شکار بچوں کیلئے بلڈ کیمپ لگایا گیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور صحافیوں نے خون کے عطیات دیئے ۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے مقامی رہنماء سید اختر حسین عطاری کیمپ انچارج محمد فاروق نے کہا

کہ امیر اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس قادری عطاری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی بلڈ کیمپ لگایا گیا ہے ۔ کیونکہ اس غیر معمولی حالات میں تھیلی سیمیا جیسے موذی مرض کا شکار بچے خون کی عدم دستیابی کی وجہ سے بڑی مشکل میں ہے ایسی صورتحال میں صحت مند افراد کو چاہیے

کہ وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ان بچوں کی زندگی بچانے کیلئے خون کا عطیہ دیں ۔ ریجنل بلڈ سنٹر کے موبلائزیشن آفیسر ناصر شبیر نے کہا کہ ہم دعوت اسلامی کے مشکور ہے کہ جن کی کوششوں کی بدولت اس بلڈ کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چار ہزار سے زائد بچے ہے

جو کہ خون کی کمی جیسے موذی مرض کا شکار ہے جن کیلئے ہ میں روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زائد خون کی بوتلیں درکار ہوتی ہے اس لیے ہماری ان تمام صحت مند افراد سے گزارش ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال میں زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں تاکہ ان بچوں کی جانیں بچائی جا سکیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں