73

چئیرمین شعبہ خدمت خلق نے لاک ڈائون کی صورت میں بے روزگار سینکڑوں گھرانوں کو راشن, ہزاروں کی تعداد میں ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم کیے

چئیرمین شعبہ خدمت خلق نے لاک ڈائون کی صورت میں بے روزگار سینکڑوں گھرانوں کو راشن, ہزاروں کی تعداد میں ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم کیے

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دفتر میں محترم فیض اللہ غوری۔ خالد سیف اللہ۔شکیل فیصل اور انتہائی محترم لیاقت علی بھٹی چئیرمین شعبہ خدمت خلق سے ملاقات۔

بھٹی صاحب درحقیقت ایک انتہائی شفیق , مخلص انسان ہیں اور لاک ڈائون کی صورت میں بے روزگار ہونے والے لوگوں کے لئے انتھک محنت کرتے ہوئے سینکڑوں گھرانوں کو راشن, ہزاروں کی تعداد میں ماسک اور سینیٹائزرز مہیا کرچکے ہیں ۔ صبح سے شام تک ضرورت مندوں کے لئے راشن پیکیج کی فراہمی کے لئے مصروف رہتے ہیں اور ایسے مخیر حضرات کو ڈھونڈتے ہیں

جو خود کو ظاہر کئے بغیر دوسروں کی مدد کرنا چاہتے ہوں۔ ایسے مشکل حالات میں لیاقت بھٹی صاحب اور ان کی پوری ٹیم لائق ستائش ہے۔ مخیر حضرات کسی بھی وقت مرکزی جامع مسجدمحمدی اہلحدیث گندھیاں روڈ والی سے متصل دفتر میں بھٹی صاحب سے مل کر اپنے فنڈز وغیرہ جمع کروا کر کسی نہ کسی ضرورت مند کا سہارا بن سکتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں