90

عوام اپنے گھروں میں نماز ادا کریں علماء کرام مانسہرہ

عوام اپنے گھروں میں نماز ادا کریں علماء کرام مانسہرہ

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ پولیس۔عوام اپنے گھروں میں نماز ادا کریں علماء کرام مانسہرہ ڈی۔ایس۔پی ہیڈکواٹرز بشیر احمد کی تھانہ سٹی ، تھانہ صدر اور تھانہ خاکی کی حدود میں علماء کرام کے ساتھ میٹنگ۔کرؤنا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر صوبائ حکومت نے سماجی اور جسمانی دوری پر ایمرجنسی کانفاذ کیاہوا ہے۔اور مشاہدے میں بھی یہ ہی بات آئ ہے کہ سماجی اور جسمانی دوری ہی کرؤنا وائرس کےپھیلاؤ کوروکنے کاایک حل ہے۔اسی مقصد کے لئیے ہجوم اورعوام کےاکھٹے ہونے پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔




کرؤنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئیے تمام علماء کرام اور مذہبی سکالرز اس بات پرمتفق ہیں کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئیے مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی عائید کرنے میں کوئ حرج نہیں ہے۔
اسی مقصد کے لئیے صوبائ حکومت نے تمام مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی عائید کردی ہے صرف پانچ یاکم لوگ یعنی پیش امام ، موذن اور خادم وغیرہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کریں گے۔




صوبائ حکومت کی طرف سے جاری کردہ آرڈر پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر ڈی۔ایس۔پی سرکل ہیڈکواٹرز بشیر احمد نے تھانہ سٹی ، تھانہ صدر اور تھانہ خاکی کی مساجد کے خطیب اور علماء کرام کے ساتھ ملاقات کی اور انکو صوبائ حکومت کے حکم نامہ پر بریفنگ دی۔اور ان سے درخواست کی کہ صوبائ حکومت کے آرڈر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں