80

چونیاں ضلعی انتظامیہ لاک ڈاؤن میں بھی سود خور مافیا کو کنٹرول نہ کر سکی

چونیاں ضلعی انتظامیہ لاک ڈاؤن میں بھی سود خور مافیا کو کنٹرول نہ کر سکی

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)چونیاں ضلعی انتظامیہ لاک ڈاؤن میں بھی سود خور مافیا کو کنٹرول نہ کر سکی۔افضل الیکٹرونکس قصورکے مینیجر نے اپنے آڈیو پیغام میں صحافیوں کو دھمکیاں،

گالیاں دینے کے علاوہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اور اپنے سیکورٹی گارڈز کوقسطوں کی ادائیگی نہ کرنے والے عوام کے خلاف استعمال کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔سود خور مافیا کا عملہ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام کے گھروں میں قسطوں کی وصولی کیلئے پہنچ کر لڑائی جھگڑے کرنے لگا۔

مالی مشکلات اور بیروزگار ہونے کے باعث عوام سود خور مافیا کی قسطوں کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہے جبکہ سود خور مافیا کا عملہ وہاں عوام کا مجمع اکٹھا کرکے عوام کو سنگین نتائج اور مقدمات درج کروانے کا دھمکیاں دینے لگا۔

سود خور مافیا کا ریکوری عملہ عوام کا رش اکٹھا کرکے قصور اور گردونواح کی عوام میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھا رہے ہیں۔قصور بھر کی صحافتی،سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی ا وقصور، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں ضلعی انتظامیہ۔ افضل الیکٹرونکس سمیت دیگر انسٹالمنٹ کارپوریشن اور فنکا بنک، خوشحالی بنک، یو بنک و دیگر مائیکرو فنانس بنک کا ریکوری عملہ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوام کے گھروں میں قسطوں کی وصولی کیلئے پہنچ کر وہاں مجمع اکٹھا کرکے عوام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے

افضل الیکٹرونکس قصور کے مینیجر نے اپنے آفیشل وٹس اپ گروپ میں صحافیوں کو دھمکیاں، گالیاں دینے کے علاوہ حکومت کے خلاف اعلان 144سمیت پولیس کی پرواہ نہ کریں اور سیکورٹی گارڈز کو ساتھ لے کر جائیں اور ہر صورت میں قسطوں کی ریکوری کریں۔ جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت نے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144نافذ کر رکھی ہیں جس کے باعث عوام بیروزگار ہو کر گھروں میں بیٹھے ہیں

اور قسطوں کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔ قصوربھر کی صحافتی،سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی ا وقصور، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لیکر سود خور مافیا کو مشکل کی اس گھڑی میں عوام سے قسطوں کی وصولی کا عمل مؤخر اور صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، گالیاں دینے اور حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اپنے عملہ کو لاک ڈاؤن و دفعہ 144کی خلاف ورزی کر




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں