96

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان علاقائی صحافیوں کے ساتھ ذیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، سید شفقت حسین

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان علاقائی صحافیوں کے ساتھ ذیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، سید شفقت حسین

لاہور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کوروناوائرس کی وجہ سے بیمار ہونے اور وفات پانے کی صورت میں ہی صحافیوں کی مالی امدادصحافیوں کے ساتھ مذاق ہے،

وزیر اطلاعات نے کوروناوائرس کی جنگ میں فرنٹ لائن صحافیوں کی خدمات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے حکومتی بے حسی کا ثبوت دیا۔سفید پوش صحافی موجودہ حالات میں معاشی مسائل کی وجہ سے دو وقت کی روٹی سے تنگ آ چکے ہیں اورصوبائی وزیر اطلاعات کہتے ہیں

کہ امداد کے حصول کے لیے صحافیوں کا کوروناوائرس سے بیمار ہو نا یا مرنا لازمی شرط ہے۔وزیر اطلاعات کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومتی کرونا ریلیف پیکیج کو مسترد کرتے ہیں ان خیا لات کااظہار انہوں نے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں اپنے بیان میں کیا۔

سید شفقت حسین گیلانی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ریلیف پیکیج میں علاقائی صحافیوں کا ذکر تک نہ کیا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ اطلاعات صرف لاہور جیسے بڑے شہر کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہے محکمہ اطلاعات کی نظر میں پنجاب بھر کے چھوٹے شہر وں میں کام کرنے والے صحافیوں کا کو ئی وجود نہ ہے۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان

علاقائی صحافیوں کے ساتھ ذیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔حکومت فوری طور پر ملک بھر میں کام کرنے والے علاقائی صحافیوں کے لیے کرونا ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔ اگر حکومت نے فوری طور پر علاقائی صحافیوں کوریلیف دینے کے حوالہ سے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو آر یو جے ملک بھرمیں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں