حکومت نے 3 ائیرپورٹس کے درمیان نجی طیاروں کو پروازوں کی اجازت دیدی
وفاقی حکومت نے ابتدائی مرحلے میں 3 ائیرپورٹس کے درمیان نجی طیاروں کو پروازوں کی اجازت دے دی۔
ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق اسلام آباد ،کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کے درمیان نجی طیاروں کوپروازوں کی اجازت دی گئی ہے تاہم نجی طیاروں کی پروازوں کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا
Government of Pakistan has allowed the operation of private aircraft flights between three airports at initial stage. Government of pakistan has also approved the operational SOPs for private aircraft flights between Karachi, Lahore and Islamabad airports. 1/2
— Ministry of Aviation, Govt of Pakistan (@AviMinistryPK) April 10, 2020
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی طیاروں کو صحت سے متعلق سخت حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں فلائٹ آپریشن بھی معطل ہے تاہم دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔