83

کورونا وائرس کی وجہ سے حکومتی احکامات کے پیش نظر پورے ملک کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی لاک ڈاؤن جاری

کورونا وائرس کی وجہ سے حکومتی احکامات کے پیش نظر پورے ملک کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی لاک ڈاؤن جاری

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)خیبر پختونخواہ پولیس ضلع مانسہرہ شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ۔ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی خصوصی ہدایات پر وزیراعظم پاکستان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع مانسہرہ کے مختلف سکولز میں سنٹرز قائم کرکے رقم کی تقسیم کرنے کے لئیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔

پولیس افسران اور جوانوں کی رقم کےحصول کے لئیے آنے والے افراد کو سوشل ڈسٹنس کے حوالے سے بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے حکومتی احکامات کے پیش نظر پورے ملک کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہہاڑی دار اور غریب طبقے کا احساس کرتے ہوۓ

وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مالی معاونت کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔احساس کفالت پروگرام کے تحت آج ضلع مانسہرہ میں مختلف سکولز میں سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔اور رقم حاصل کرنے کے لئیے آنے والے افراد کے درمیان سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنانے کے لئیے مانسہرہ پولیس کی طرف سے مارکنگ بھی گئ ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ نے تمام ڈی۔ایس۔پیز اور ایس۔ایچ۔اوز صاحبان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ احساس کفالت پروگرام سنٹرز میں حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ رقم کے لئیے آنے والے افراد کو مناسب فاصلے پر بٹھایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ان تمام سنٹرز پر ہاتھ دھونے کیلئے صابن اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ لوگوں کو تنبیہہ کی جائے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کریں ، ماسک کا استعمال کریں اور ایک دوسرے سے مناسب فا صلہ رکھیں۔
عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر رقم وصولی کے لئیے آنے والے تمام افراد غیر ضروری رش اور ہجوم بنانے سے گریز کریں۔عوام حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیون کو محفوظ بنانے کے لئیے مانسہرہ پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں