ترنول پولیس کی پتنگ بازروں کے خلاف سخت کارروائی ثاقب اے ایس آئی نےدو افراد کو گرفتار
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ترنول پولیس کی پتنگ بازروں کے خلاف سخت کارروائی ثاقب اے ایس آئی نےدو افراد کو گرفتار کر کے سیکڑوں پتنگیں برآمد کر لیں.ایس پی صدر زون عمر خان کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی تھانہ ترنول پولیس کی کارروائی.
محمد وقار اور عدنان نامی دو پتنگ فروش گرفتار کرکے بڑی تعداد میں،پتنگیں اور دھاتی ڈور قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا کارروائی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترنول ارشد علی بمہ ٹیم نے کی اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کی پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر پابندی عائد کر رکھی ہے