85

حکومت فوری طور پر علاقائی رپورٹرز کیلیے امدادی پیکج کا اعلان کرے ۔محمد اشفاق چوہدری

حکومت فوری طور پر علاقائی رپورٹرز کیلیے امدادی پیکج کا اعلان کرے ۔محمد اشفاق چوہدری

لاہور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے کہا ہے کہ مرنے کے بعد نہیں بلکہ صحافیوں کو زندہ رہنے کے لیے حکومتی امداد کی ضرورت ہے حکومت نے علاقائی صحافیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان نہ کر کے مایوس کیا ہے،

حکومت نے15اپریل تک علاقائی صحافیوں کے لیے پیکج کا اعلان نہ کیا تو احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی محمد اشفاق چوہدری،ضلعی صدر اوکاڑہ عرفان نوید غوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

عابد حسین مغل نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے ایسا پیکیج دیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں دی جا سکتی انہوں نے علاقائی صحافیوں کے بچوں سے مذاق کیا ہے ایسے مذاق کو صحافی کس صورت میں برداشت نہیں کریں گے صوبائی حکومت فوری طور پر علاقائی صحافیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرے

حکومت کی طرف سے امدادی پیکج کا اعلان وقت کی ضرورت ہے اگرایسے وقت میں حکومت کو ہمارے بچوں کے ساتھ مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کسی ریلیف پیکیج کا اعلان نہ کیا




تو 15اپریل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کریں گے علاقائی صحافی اس بار اپنے مطالبات سے پیچھے کسی صورت نہیں ہٹیں گے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں