احساس پروگرام کے 5 لاکھ روپے چوری، معمہ 48 گھنٹے بعد بھی حل نہ ہوسک
فیصل آباد میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم کے دوران 5 لاکھ روپے کی چوری کا معمہ 48 گھنٹے بعد بھی حل نہ ہوسکا۔
گزشتہ دنوں این اے 109 کے کوآرڈینیٹر ساجد حسین مستحقین میں امدادی رقم تقسیم کرنے پہنچے تو ان کی جیب سے کسی نے 5 لاکھ روپے نکال لیے۔
پنجاب پولیس نے 9 افراد کو حراست میں لیا ہے لیکن اب تک معمہ حل نہیں کرسکی ہے۔
پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں موقع سے بھاگنے والے بچے کی تلاش ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ملنے کے بعد اصل ملزمان تک پہنچے میں مدد مل سکتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو پیسے فراہم کیےجائیں گے۔
احساس پروگرام کے تحت 17 ہزار مقامات سے 12 ہزارروپے مستحق افراد میں تقسیم ہوں گے۔