تھانہ بی ڈویژن کی حدود بھسرپورہ میں فحاشی کے اڈے عروج پر
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف ) تھانہ بی ڈویژن کی حدود بھسرپورہ میں فحاشی کے اڈے عروج پر نشاندہی کے باوجود متعلقہ پولیس کاروائی کرنے سے قاصر علاقہ مکینوں کی ڈی پی او قصور سے نوٹس لیکر کاروائی کی اپیل تھانہ بی ڈویژن کی حدود چوکی بھسرپورہ کے قریب زنا خانے چلنے لگے ایک طرف کرونا جیسی وبا پھلینے کا خدشہ میں لوگوں کو اکٹھا نہیں ہونے دیا جارہا
دوسری طرف سرعام فحاشی کا اڈا چلنے لگے تفیصلات کے مطابق چوکی بھسرپورہ کی حدود میں زنا خانہ چلایا جا رہا ہے جس کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ذمہ دران کی آنکھوں پر پیسوں کی چمک نے پٹی باندھ دی اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کی گئی اور متعلقہ چوکی انچارج کو اطلاع دی گئی تاحال کاروائی نا ہوسکی اور یہ دھندہ عروج پر ہے اہل محلہ نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لیکر کاروائی کی اپیل کی ہے۔