87

چنگوانی نوجوان اتحاد کی جانب سے ڈیرہ غازیخان کے دیہاڑی دار لوگوں میں راشن کی تقسیم جاری

چنگوانی نوجوان اتحاد کی جانب سے ڈیرہ غازیخان کے دیہاڑی دار لوگوں میں راشن کی تقسیم جاری

ڈیرہ غازیخان(فخرالزمان لکھیسر رپورٹر) چنگوانی نوجوان اتحاد کی جانب سے ڈیرہ غازیخان کے دیہاڑی دار لوگوں میں راشن کی تقسیم جاری تقریبا اب تک 1200 افراد میں راشن تقسیم کر دیا گیاہے مزید راشن تقسیم کیاجارہاہے تفصیل کے مطابق ملک بھر میں موذی وبا کوروناوائرس کے سبب لاک ڈون کی وجہ سے جہاں پر کاروباری حضرات پریشآن ہے

تو وہی پر دیہاڑی دار لوگ بھی شدید پریشانی کاشکارہے لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار بندہونیکی وجہ سے لوگ گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور انکے گھروں کے چھولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں

جبکہ حکومتی امدادکیساتھ ساتھ عوامی و سماجی شخصیات اور رجسٹر اور پرائیویٹ تنظیمیں اور مزہبی وسیاسی جماعتوں نے دیہاڑی دار لوگوں کے مدد کے لئے نقدی اور راشن تقسیم کرناشروع کر دیا ہے تو وہی پر گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان کے نوجوان تنظیم چنگوانی نوجوان اتحاد نے تقریبا اب تک 1200 دیہاڑی دار اور مستحق لوگوں کے گھروں میں کھانے پینے کاسامان تقسیم کیا ہے

دوران سامان تقسیم جنرل سیکرٹری چنگوانی نوجوان اتحاد،تحصیل امیر کوٹ چھٹہ مرکزی جمیعت اہلحدیث،ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا عبدالمالک مکی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا چیف ناصرعلی خان چنگوانی کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں لاک ڈاون کی وجہ سے اب تک تقریبا 1200 متاثرین میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے

جن میں کھانے پینے کے سامان کے علاوہ ضروریات زندگی کی تمام چیزیں دستیاب تھی انہوں نے مزید بتایا پاکستان کی طرح سعودی عرب میں بھی چیف چنگوانی اتحاد محترم ناصر علی خان چنگوانی کے حکم پر ہمارے اتحاد کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانوں میں بھی امداد تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ چیئرمین حافظ ریاض احمد بانی اتحاد محمدسرمد رہنما جلب خان ڈاکٹر انس ریاض اور نجب خان بھی موجودتھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں