ہم ایسے قلمکاروں کو سلیوٹ کرتے ہیں جو کسی لالچ کے بغیر ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کوریج دیتے ہیں،بھارتی گلوکارہ
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )انہوں نے کہا بعض بڑے اخبارات اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں ۔ کئی ایک بڑے فلمی میگزین بھی اس شعبے کی حوصلہ افزائی کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میری یہ کوشش ہوتی ہیں۔ کہ نئے اداکاروں سے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں ۔ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی سے ہم فلم انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کے راستے پیدا کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے قلمکاروں کو سلیوٹ کرتے ہیں جو کسی لالچ کے بغیر ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کوریج دیتے ہیں ۔ اور ایسے لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔کولکتہ بھارتی گلوکارہ اداکارہ جینوارائے نے کہا ہے۔ کہ اس جدید دور میں فلمی ، شوبزاور ڈرامہ سازی میں تعلیمی استعداد میں مزید اضافہ ہونا اشد ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم جیسے غریب ملکوں میں ٹیلنٹ کی نہیں
پیسے کی کمی ہے۔ اس کمی کو بڑے بڑے فلمی ادارے ہی پورا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلمی اداروں کو بھی اس کام میں اپنا ذیادہ سے ذیادہ حصہ ڈالنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جرمن جاپان جیسے ممالک ایسے اداروں کی ترقی و خوشحالی کے لئے پورا پورا حصہ ڈالتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ خوش قسمتی کہ ہمارے فلمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت دیگر ملکوں کی نسبت بہتر کام کر رہے ہیں
۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخبارات و رسائل کو بھی چاہیے کہ جدید ٹیکنیکس سے ہم لوگوں کو آگاہی دلاتے رہےن۔ انہوں نے کہا بعض بڑے اخبارات اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں ۔ کئی ایک بڑے فلمی میگزین بھی اس شعبے کی حوصلہ افزائی کرتے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا میری یہ کوشش ہوتی ہیں۔ کہ نئے اداکاروں سے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں ۔ نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی سے ہم فلم انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کے راستے پیدا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے قلمکاروں کو سلیوٹ کرتے ہیں جو کسی لالچ کے بغیر ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کوریج دیتے ہیں ۔ اور ایسے لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔