64

پولیس کی مختلف مقامات پرکارروائیاں ،26ملزم گرفتار،اسلحہ و منشیات اورداءوپرلگی رقم برآمد،مقدمات درج

پولیس کی مختلف مقامات پرکارروائیاں ،26ملزم گرفتار،اسلحہ و منشیات اورداءوپرلگی رقم برآمد،مقدمات درج

بہاولپور(ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی )پولیس کی مختلف مقامات پرکارروائیاں ،26ملزم گرفتار،اسلحہ و منشیات اورداءوپرلگی رقم برآمد،مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے

تھانہ صدربہاول پور پولیس نے ملزم شہزادسے180 لیٹر،تھانہ مسافرخانہ پولیس نے رستم خان سے30 لیٹر،تھانہ صدراحمدپورشرقیہ نے عبدالرشید سے120 لیٹردیسی شراب ،60 لیٹرلہن معہ چالوبھٹی،تھانہ سول لائنزپولیس نے اسلام الدین سے28 لیٹر،تھانہ کینٹ پولیس نے محمدنعیم سے20 لیٹر،

تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے محمدمسعود سے20 لیٹردیسی شراب،200 لیٹر لہن معہ چالوبھٹی،تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے محمدظفر،محمدامیر،محمدشاہد،شاہد نواز،ممتازخان سے02 عددبوتلیں دیسی شراب جبکہ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے رفیق احمد سے20 لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی ۔

تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے منشیات فروش ملزم محمدخلیل سے320گرام چرس برآمدکرلی ۔ قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے ملزمان خضر حیات ،محمدشاہزیب ،محمدبلال ،عبدالقیوم ،محمدپرویز سے 04 عدداسٹکس بلیرڈ،25 عددپیس بلیرڈ ،داءو پرلگی رقم420 روپے

جبکہ تھانہ صدربہاول پورپولیس نے محمود احمد،محمدعارف ،اللہ داد ،محمدرمضان سے 52 پتے تاش اورداءو پرلگی رقم490 روپے برآمدکرلیے ۔ پولیس تھانہ مسافرخانہ ،ڈیرہ نواب صاحب اوراوچ شریف نے اسلحہ غیر قانونی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم نادرخان سے

پسٹل30 بور04 ضرب زندہ روند،محمدسلیم سے پسٹل30 بور03 ضرب زندہ روند،محمدسہیل سے پسٹل30 بور03 ضرب زندہ رونداورصابر حسین سے پسٹل30بور معہ04ضر ب زندہ روند برآمدکرلیے ۔ متعلقہ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں