95

جو بھی قوم کی خدمت میں مصروف ہے وہ اس قوم کااصل ہیرو ہے الطاف احمد بٹ جیسے افراد ملک وقوم کا اثاثہ ہیں،ابرارالحق

جو بھی قوم کی خدمت میں مصروف ہے وہ اس قوم کااصل ہیرو ہے الطاف احمد بٹ جیسے افراد ملک وقوم کا اثاثہ ہیں،ابرارالحق

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں جو بھی قوم کی خدمت میں مصروف ہے وہ ہی اس قوم کااصل ہیر وہے ۔الطاف احمد بٹ جیسے افراد ملک وقوم کا اثاثہ ہوتے ہیں،دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے دنیا وآخرت میں کامیاب ہوتے ہیں، کرونا سے بچاو کیلئے حکومت کے صف اول کے اتحادی ہیں-

ابرارالحق نے چوھدری محمد علی کے ھمراہ سی بی آر ٹاون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسم بہار کی کلین اینڈ گرین پاکستان ڈرائیو کا الطاف احمد بٹ کے ہمراہ آغاز کیا-اسکے بعد ابرارالحق نے الخدمت الرازی ہسپتال سی بی آر ٹاون کا دورہ کیا-الرازی ہسپتال سی بی آر ٹائون میں ٹیلی میڈیسن سروس، آئسولیشن وارڈکا معائینہ کیا-

اس موقع پر یوسی ۱۵ لوئی بھیر کے وائس چیرمین چوھدری محمد علی،ایم ڈی الرازی ہسپتال ڈاکٹر افتخار برنی ، چودھدری خلیل، ہسپتال کے کوآرڈینیٹر حاجی فاروق ،غلام شبیر ،،انجینئر افضل ،حاجی پرویز،حآجی شکیل، فاروق شاہ،امجد میر،شیخ عمر ،انجینئر حماد،حماد ملک سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجو دتھی،

الرازی ہسپتال سی بی آر ٹائون کے چیف بیٹرن اور صدر سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے ابرار الحق کیساتھ ملکر پودا بھی لگایا ۔الطاف احمد بٹ نے ابرار الحق کوالرازی ہسپتال بارے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر یہاں پہ فاصلاتی ادویات ،ٹیلی میڈیسن سروس شروع کردی گئی ہے اور آئسولیشن وارڈ بنایا جا چکا ہے

جس میں تین وینٹیلیٹر نصب ھوچکے ہیں جسکا مقصد کرونا کی وبا میں ہسپتال نہ آسکنے والے شہریوں اور مریضوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ذریعے علاج کی سہولیت مہیا کرنا یے ،انہوں نے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے جذبہ سے بننے والے اس ہسپتال میں اس وقت 23 سے زائد مختلف شعبہ جات کام کررہے ہیں۔

جہاں پر تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں یہ زون فائیو اسلام آباد کا واحد 100بستروں کا ہسپتال ہے جہاں پچھلے دو سالوں میں لاکھوں مریض اب تک علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرچکے ہیں، ہسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر افتخار برنی نے ٹیلی میڈیسن کے آئیڈیا بارے ابرار الحق کو بتایا تو انہوں نے اسکو بیحد سراہا،الطاف بٹ نے چئیرمین ہلال احمر کو ہسپتال کا وزٹ بھی کرایا ۔

دریں اثنا ء میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ الطاف احمدبٹ پاکستان اور کشمیر کے مایہ ناز رفاعی کارکن ہے آج ان کے کام کو دیکھ کر احساس ھوا کہ پاکستان میں سماجی قایدین کی کمی نہی-پاکستان ریڈ کریسنٹ الطاف احمد بٹ اور ان کی ٹیم کیساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اچھی نیت والے شخص پر قوم اعتماد کرکے عطیات فراھم کردیتی ہے،




انشااللہ ہم کرونا کیخلاف اس آزمائش میں میں اتحاد اور احتیاطی تدابیر سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، ابرارالحق نے کہا کہ الرازی ہسپتال سی بی آر ٹاون نے ٹیلی میڈ یسن سروس متعارف کراکر قوم کو گھروں کے اندر علاج کی سہولت دی جو قابل تحسین ہے۔یاد رہے کہ آج سی بی آر فیز ٹو میں چئیرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضی بھی پودا لگا کر شجرکاری گین اینڈ کلین پاکستان مہم کا آغاز کرینگےق




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں