96

سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری سندھ حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار

سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری سندھ حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سپریم کورٹ میں کوروناکےحوالےسےسوموٹوکیس گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا سندھ حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار جبکہ پنجاب سمیت دیگرصوبوں کی کارکردگی اطمینان بخش قرار دی گئی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں حکومت سے اعلیٰ سطح اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں 11 یونین کونسلز سیل کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، سندھ حکومت کو سیل شدہ یونین کونسلز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں جب کہ سیل ہونے والی یونین کونسلز میں کھانا اور طبی امداد فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی پی ای او کٹس کی ملک میں مینوفیکچرنگ بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ملک بھر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر ہیں،عدالت نے حکم دیا کہ میڈیکل عملے کو پی پی ای او سمیت تمام ضروری طبی سامان مہیا کیا جائے

اس کے علاوہ پی ایم اے کے سربراہ نے چالیس ہزار ڈاکٹرز کی رجسٹریشن جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ سندھ میں حالات بہت خراب ہیں عوام انتظامیہ سے تنگ آکر سراپا احتجاج ہے سندھ کی عوام کو ضروری اشیا خریدنے کی کوئی سہولت نہیں دی جارہی،

صوبائی حکومت کی جانب سے آٹھ ارب روپے راشن تقسیم کرنے کی کوئی تفصیل پیش نہیں کی گئی۔سندھ حکومت آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔عدالت نے کورونا سے متعلق حکومت کے اعلی سطح اجلاس کی

تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی سفری پابندی کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا اور کہا کہ بین الصوبائی سفری پابندی لگانا آرٹیکل 15 کے تحت وفاق کا اختیار ہے6




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں