93

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ضلع ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ضلع ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ضلع ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیاانہوں نے تحصیل کوہ سلیمان میں زیر تعمیر ریسکیو1122کے اسٹیشن فاضلہ کچھ اور تحصیل تونسہ میں ریسکیو1122اسٹیشن کا معائنہ کیا. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی،

ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان بھی ان کے ہمراہ تھے. بعدازاں ڈائریکٹر جنرل نے سنٹرل اسٹیشن چوک چورہٹہ پر گاڑیوں، ایمرجنسی آلات اور سیلاب سے متعلقہ کشتیوں اور انجنوں کا معائنہ کیا انہوں نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کوروونا وباء کیخلاف ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے

کیونکہ ایران سے آنے والے زائرین کا سب سے پہلا قرنطینہ سنٹر ڈیرہ غازیخان میں قائم ہوا اور ریسکیو1122کے جوان 24گھنٹے وہاں پر موجود رہ کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مجھے اپنے جوانوں پر فخر ہے اور داد تحسین کے مستحق ہیں اور میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے ریسکیورز کو ہدایات دیں کہ آپ ایک بات یاد رکھیں کہ اس وقت آپ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ریسکیورزبروقت اچھی معیاری خوراک اور پانی کا استعمال وافر مقدار میں کریں انہوں نے کہا کہ اس پر شکر بجا لائیں کہ آپ صحت مند ہیں اور لوگوں کی مدد کر رہے ہیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں