61

لوگ گھروں سے غیر ضروری طور پر بالکل باہر نہ نکلیں، محمد شریف

لوگ گھروں سے غیر ضروری طور پر بالکل باہر نہ نکلیں، محمد شریف

بہاولپور( ایم اقبال انجم نمائندہ خصوصی)ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن محمد شریف کی ہدایت پر بہاول پور ریجن کی موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نے انچارج اے ایس آئی محمد جمیل کی قیادت میں بہاول پور کے شہریوں میں کورونا وائرس سے بچاءو کے لئے ماسک تقسیم کئے

اور ہدایت کی کہ لوگ گھروں سے غیر ضروری طور پر بالکل باہر نہ نکلیں ۔ ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھوئیں ۔ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ کورونا وائرس سے اپنے آپ اور گھر والوں کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ اس موقع پر عوام الناس کو ٹریفک قوانین بارے بھی آگاہی دی گئی

اور تلقین کی گئی کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ، تیز رفتاری سے اجتناب کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے ۔ آخر میں عوام میں سماجی آگاہی بیدار کرنے کے حوالہ سے بروشرز بھی تقسیم کئے گئے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں