84

ترنول پولیس کی کامیاب کارروائی,منظم ڈکیت گروہ گرفتار اسلحہ,موبائل فون اور نقدی اور موٹر سائیکل برآمد

ترنول پولیس کی کامیاب کارروائی,منظم ڈکیت گروہ گرفتار اسلحہ,موبائل فون اور نقدی اور موٹر سائیکل برآمد

 اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ترنول پولیس کی کامیاب کارروائی,منظم ڈکیت گروہ گرفتار اسلحہ,موبائل فون اور نقدی اور موٹر سائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل گولڑہ خالد محمود اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر ارشد علی نے اسحاق اے ایس آئی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی

.جنھوں نے انتہائی محنت سے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریبی جنگل میں چھاپہ مار کر تین ملزمان حیدر علی ولد حاجی لیاقت,محمد حمزہ ولد محمد نوازش اور طیب شہزاد ولد محمد عاشق ساکنان لوسر شرفو محلہ غربی

واہ کینٹ راولپنڈی کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے پسٹل 30 بور عدد, 108 گولیاں کلاشنکوف,وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ایک عدد,5000ہزار نقدی اور چھینے گئے قیمتی موبائل برآمد کر کے قبضہ میں لے لئے. پولیس کے مطابق مزید ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں