116

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کی فوری تقسیم کا مطالبہ

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کی فوری تقسیم کا مطالبہ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)‏پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کی فوری تقسیم کا مطالبہ چھوٹے تاجر کو پاؤں پر کھڑا رکھنا ریاست کی زمہ داری ھے۔دنیا بھر میں چھوٹے تاجر کی معاشی بقا کے لئے خصوصی بیل آوٹ پیکیج دیئے گئے

۔‏چھوٹا تاجر سفید پوش ھے ، اور حکومت کی امداد کا حقیقی حقدار بھی۔ چھوٹے تاجر کو وزیراعظم کے ریلیف پیکیج میں نظرانداز کیا گیا۔ دیہاڑی دار کی طرح چھوٹا تاجر بھی لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ھے۔

وفاق کے ریلیف پیکیج میں ایس ایم ای سیکٹر کے لئے 100 ارب رکھا گیا۔‏حکومت فوری طور پہ 100 ارب کی تقسیم کی حکمتِ عملی بنائےتقسیم پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس پیکج کا عملا تاجروں کو کوئی فائدہ نہیں
ریلیف پیکیج میں مختص 100 ارب روپے این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں کو دے دیا جائے‏صوبے ،دستیاب رقم سے چھوٹے تاجروں کی مالی امداد اور بلا سود قرضے کی سکیم جاری کریں

۔200 یونٹس تک کمرشل بجلی استعمال کرنے والے چھوٹے تاجروں کے بل معاف کئے جائیں۔ بجلی کے دیگر کمرشل بل تین ماہ کے لئے موخر کئےجائیں۔ موخر شدہ بجلی کےکمرشل بلوں پر سرچارج وصول نہ کیا جائے




‏صوبائی حکومتیں ،سرکاری کمرشل پراپرٹی کے کرائے میں ریلیف دیں چھوٹے تاجروں کے لئے ملک بھر میں اشیاء کی فراہمی کا تسلسل (سپلائی چین) برقرار رکھنا نہایت اہم ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں